عوام نے درپیش مسائل اور مطالبات ترقیاتی کمشنر کے سامنے رکھے
مختار احمد
گاندربل؍؍پبلک آوٹ ریچ پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے ضلع انتظامیہ گاندربل نے کنگن سب ڈیویثرن کے ہاری گنہ ون گنڈ میں ڈی سی گاندربل شیامبیر کی نگرانی میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا اہتمام کیا جس میں ڈی ڈی سی اور پنچیاتی نمائیدوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی بلاک دیوس میں اے ڈی سی مشتاق احمد سمنانی۔اے سی ڈی ڈاکٹر بشیر احمد بٹ کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔اس موقعے پر پی آئی آرذ اور دیگر لوگوں نے کئی عوامی نوعیت کے مسلے اْبھارے جس میں ہاری گنہ ون میں بنک کونٹر کے بجائے ایک بنک شاخ قائم کرنا۔علاقے میں قائم سکول میں بچوں کے کھیلنے کودنے کے لئے کھیل کے میدان تعمیر کرنا۔گنہ ون سے سمبل پانچ کلو میٹر سڑک کی تعمیر و تجدید۔علاقے میں قائم پی ایچ سی میں دن رات طبی خدمات دستیاب رکھنا۔علاقے کی آبادی کو بالن کی فراہمی کے لئے ایک بالن ڈیپو قائم کرنے کے علاوہ سونمرگ میں ایک اور سومو سٹینڈ قائم کرنے کی اجازت۔ان سارے مسائیل اور مطالبات کمیشنر موصوف نے بغور سنے اور کہا کہ لوگوں کو بہتر بنیادی سہولیات دستیاب رکھنا انتظامیہ کی ترجہیات میں شامل ہے اور وہ اس کی واعدہ بند ہے اْنہوں کئی مشکلات کے ازالے کے لئے لائین ڈپاٹمنٹوں کو ہدایت دئے سونمرگ میں دوسرے سومو سٹینڈ قائم کرنے کے حوالے سے اْنہوں نے اعلانیہ کہا کہ بغیر رجسٹریشن کے کسی بھی سومو سٹینڈ کو سونمرگ میں قائم کرنے دیا جائے گا سینیٹیشن کے حوالے سے اْنہوں لوگوں پر زور دیا کہ اْن کے تعاون کے بغیر اس کو انجام نہیں دیا جائے اْنہوں نے لوگوں سے اس حوالے سے تعاون طلب کیا جس پر لوگوں نے یقین دلایا کہ لوگ انتظامیہ کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔تقریب پر پی آء آرز ڈی ڈی ای فنڈس سے خریدے گئی سٹریٹ سولر لائیٹس کو بھی لوگوں میں تقسیم کیا گیا جن کو مخصوص مقامات پر نصب کیا جائے گا ڈی سی نے کہا امسال ضلع میں ساڑھے چار کروڑ کی سولر سٹریٹ لائیٹس ضلع منگوائیں گئی جن کو پنچیاتی نمائیدوں کی مدد سے مخصوص مقامات پر نصب کیا جائے گا اور جن کی نشاندہی کی گئی ہے اس موقعے پر کئی لوگوں نے انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ بلاک دیوس پر ضلع انتظامیہ کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ بلاک دیوس کے دوران اْٹھائے گئے مسلوں کے ازالے کے لئے اقدام کئے جائیں۔