آئی جی پی کشمیر نے گاندربل میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

0
0

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دہشت گردی کے پروپیگنڈے کے خلاف چوکسی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے پر دیازور
مختار احمد
گاندربل؍؍ امن و امان کی صورتحال اور پرامن ماحول کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کیبردی نے گاندربل کا دورہ کرکے میں ضلع میں سیکورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں کینٹین کم تفریحی ہال کا افتتاح کیا۔ میٹنگ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی کے آر سوجیت کمار، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل، نکھل بورکر کے ساتھ دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی پی کشمیر کو ضلع میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور خلل ڈالنے والے عناصر کی طرف سے درپیش چیلنجوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پربھی بات چیت کی گئی۔آئی جی پی کشمیر نے ضلع بھر میں نافذ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور ابھرتے ہوئے چیلنجز کے حوالے سے جانکاری لی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا