گاندربل پولیس کی کاروائی:جعلی کرنسی اور فلکی شئے سمیت ایک درجن افراد گرفتار

0
0

پانچ گاڑیاں بھی ضبط،کیس درج ،مزید تحقیقات جاری
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے ایک درجن پر مشتمل گروپ کو دھر لیا ہے اور انکی تحویل سے جعلی کرنسی کے علاوہ فلکی شئے "ترٹھ گولہ” اور پانچ گاڑیاں ضبط کئیں ہیں۔اطلاعات کے مطابق رواں مہینے کی 8 تاریخ کو کنگن پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ ڈمپنگ پارک کچپارہ میں کچھ مشکوک افراد گھوم رہے ہیں جس کے بعد ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتاکی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان کی نگرانی میں ایس ایچ او کنگن طارق ظہور کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا اور 12 افراد کو گرفتار کر لیا جو مشکوک حالت میں گھوم رہے تھے۔
اس موقع پر پانچ چھوٹی گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 50000 روپے کے 30 بنڈل جو کہ (چلڈرن بینک) کے کل 1500000 روپے کے جعلی کرنسی نوٹ اور 56600 روپے کی کل نقدی برآمد کی گئی۔اس واردات میں استعمال ہونے والی 05 گاڑیوں کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے ۔تاہم پولیس نے اس سلسلے میں، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 08/2024 پولیس اسٹیشن کنگن میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔عوامی حلقوں نے پولیس کی اس بروقت کاروائی کو سراہاہے ۔وہیںپولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں امن کی بحالی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی اس طرح کی صورتحال میں فوری پولیس کو مطلع کریں تاکہ قانونی کاروائی کو عملایا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا