63 سے زیادہ مختلف مرکزی اور ریاستی حکومتوں، پبلک سیکٹر کے اداروں اور نجی اداروں کے تقریباً 100 نمائندوں نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بورڈ آف اپرنٹس شپ ٹریننگ (شمالی علاقہ)، وزارت تعلیم، حکومت ہند کی طرف سے سنٹرل یونیورسٹی آف جموں میں پروفیسر سنجیو جین وائس چانسلر سی یو جے کی رہنمائی میںنیشنل اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم (NATS) پر ایک بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ وہیںورکشاپ میں 63 سے زیادہ مختلف مرکزی اور ریاستی حکومتوں، پبلک سیکٹر کے اداروں اور نجی اداروں کے تقریباً 100 نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پرسنیل کمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، بی او اے ٹی (این آر )، وزارت تعلیم، حکومت ہندنے شرکت کی اور نیشنل اپرنٹس شپ ٹریننگ اسکیم کے مقاصد، اس کی تاثیر، جموں و کشمیرمیں این اے ٹی ایس کے نفاذ کے منصوبے اور توقعات کے بارے میں بتایا۔
وہیںپروفیسر یشونت سنگھ، رجسٹرار سی یو جے نے اپنے خطاب میں امیدواروں اور صنعتوں کے لیے اپرنٹس شپ ٹریننگ کے مواقع کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنی مستقبل کی ضرورت کے لیے ہنر مند افرادی قوت تیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کی طرف سے پیش کردہ تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی جموں صنعتوں کی طلب اور ہنر کو پورا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔
دریں اثناء مختلف شعبوں کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپرنٹس شپ ٹریننگ کی اہمیت اور صنعتوں کو اپنی تنظیم میں اپرنٹس شپ ٹریننگ کے امیدواروں کو حاصل کرنے میں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی کیونکہ جموں و کشمیر میں محدود تعلیمی ادارے ہیں۔