ڈی پی اے کے پی وفد نے بانہال آتشزدگی کے متاثرین کو امداد فراہم کی

0
0

نظامی نے تحقیقات کا مطالبہ کیا، دکانداروں نے آزاد کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد کی ہدایت پر ترجمان اعلیٰ سلمان نظامی کی قیادت میں ڈی پی اے پی کے رہنماؤں کے ایک وفد نے حالیہ آتشزدگی کے واقعہ کے متاثرین کی مالی امداد کرنے کے لیے سبزی منڈی بانہال کا دورہ کیا۔ وہیںدورے کے دوران نظامی نے چیئرمین غلام نبی آزاد کی جانب سے ایک لاکھ نقد کا عطیہ پیش کیا اور متاثرہ افراد پر زور دیا کہ وہ اضافی امداد کے لیے ایک جامع فہرست مرتب کریں۔
واضح رہے یہ اشارہ جاری امداد فراہم کرنے اور متاثرہ دکانداروں کے ذریعہ معاش کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ کیا گیا۔وہیں نظامی نے حکومت سے معاوضے اور آتشزدگی کے واقعہ کے اردگرد کے حالات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ وفد متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑا ہے اور ان کے حقوق اور بہبود کی وکالت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔اس موقع پر مقامی دکانداروں نے چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت کے ساتھ ان کے کاز کی حمایت کی، ان کی عدم نقل مکانی کو یقینی بنایا، اور انتہائی ضروری امداد فراہم کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدور منیر بھٹ، ڈاکٹر آصف کھانڈے، زونل یوتھ صدر الیاس بانہالی، فاروق وانی بلاک صدر، جنرل سیکرٹری اصغر رسول اور دیگر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا