گاندربل پولیس نے قمار بازوں کے ایک ٹولے کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

0
0

داو پے لگی رقم اور تاش ضبط کئے،معاملہ درج ،مزید تحقیقات جاری
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے ایک کاروائی کے دوران چار قمار بازوں کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا اور موقعے پر داو پے لگی رقم اور تاش بھی ضبط کیا پولیس پریس بیاں کے مطابق ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر، ایس ایچ او پی ایس گاندربل انسپکٹر منظور احمد کی سربراہی میں غلام حسن ہیڈکوارٹر گاندربل کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے سرچ بالا کے باغات میں 04 جواریوں کو اْس وقت گرفتار کیا جب وہ قمار بازی میں محو تھے پولیس نے موقعے پر داؤ پر لگی 6500 روپئے اور تاش ضبط۔
پولیس نے چاروں جواریوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت جاوید احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ، مہراج الدین شودہ ولد غلام محمد شودہ ساکنہ بدر کنڈ ، ارباز احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار اور مہراج دین بٹ ولد محمد امین بٹ ساکنہ شاہ پورہ۔تاہم پولیس نے اس حوالے سے ایک ایف آئی آرزیر نمبر 32/2024، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا اور مزید تفتیش شروع کیا۔واضع رہے گزشتہ روز ہی پولیس نے صفاپورہ سے چار جواریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔گاندربل پولیس نے سماجی جرائم کی کو ختم کرنے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کو اپنے انجام تک پہنچایا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا