او بی سی طبقات کے عوام سے شرکت کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جب تک بیکورڈ کلاسز طبقات او بی سی کو اپنے حقوق نہیں ملتے اور دیگر مسائل کا ازالہ ہوتا ترنگا ریلیاں جاری رہیں گی ۔اسی سلسلے میں او بی سی طبقات آبادی تنظیمات کی جانب سے ایک ترنگا ریلی 26 فروری 2024 کو نکالی جارہی ہے۔واضح رہے یہ ریلی جموں پریس کلب سے شروع ہوگی اور نگروٹہ سکِتر ڈنسال،جندرہ منوال مجالتہ سے گزر کر ادھمپور شام کو پہنچے گی۔ رات کو ادھمپور قیام کرے گی، 27 فروری کو صبح 9 بجے یہ ترنگا ریلی گھڑی ،ٹِکری ،پنتھل پھاگتھ ،چمبہ سیرلیِ سے گزر کر تین بجے کٹرہ پہنچے گی۔
وہیں کٹرا کے بعد یہ ریلی شام کو ریاسی پہنچے گی جہاںرات قیام ہوگا۔وہیں28 فروری کو صْبح 11 بجے ضلع انتظامیہ ریاسی کو اپنے مسائل سے آگاہ کر کے 12 بجے ریاسی سے ریلی روانہ ہوگی 2 بجے پونی پہنچے گی اور شام کو سْندر بنی پہنچے گی۔تاہم 29 فروری کو صبح 10 بجے یہ ریلی اپنی مانگوں کو منوانے کیلئے سْندربنی کے بازار سے گْزرے گی ۔اس سلسلے میں تنظیمات کی جانب سے تمام او بی سی طبقات کے عوام سے اپیل کی کہ ریلی کو کامیاب بنائیں۔اس سلسلے میں تنظیمات کے زعماء نے جاری ایک بیان میں کہاکہ اس ریلی کے دوران طبقات صرف اپنے مسائل کو ابھاریں گے اور ان کے ازالے کیلئے انتظامیہ پر دبائو بنائیں گے ۔