گاندربل میں صارفین کے معاملات پر لوک عدالت کا انعقاد

0
0

10مقدمات شامل کئے گئے ،09مقدمات کو کیا گیا حل
مختار احمد
گاندربل؍؍ ضلع قانونی خدمات اتھارٹی، گاندربل نے جمعہ کو ضلع میں صارفین کے مقدمات کے لیے لوک عدالت کا انعقاد کیا۔ لوک عدالت کا انعقاد رتیش کمار دوبے، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) گاندربل کی نگرانی اور صدارت میں اور نصرت علی حکاک، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی رہنمائی میں ہوا۔ اس تقریب کا مقصد فوری انصاف فراہم کرنا اور ضلع میں زیر التوا صارفین کے کیسز کو ختم کرنا تھا۔ لوک عدالت میں مقدمات کے خوش اسلوبی سے تصفیے کے لیے سنگل بنچ تشکیل دیا گیا تھا، جس میں بنچ کی صدارت نصرت علی حکاک، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل اور ایڈوکیٹ نزہت رشید بنچ کی رکن تھیں۔اس لوک عدالت میں مجموعی طور پر 10مقدمات تصفیہ کے لیے لیے گئے تھے جن میں سے 09مقدمات کو حل کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا