گاندربل پولیس نے بین ضلعی منشیات فروشوں کے مطلوبہ گروہ کو کیا گرفتار

0
0

بھاری مقدار میں منشیات برآمد،معاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
مختار احمد
گاندربل؍؍منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے، گاندربل پولیس نے بین ضلعی منشیات فروشوں کے ایک بدنام گروہ کو گرفتار کیا اور ان کے تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ منشیات برآمد کیا۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک پریس بیاں کے مطابق ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس لار کی قیادت میں ینہامہ لار میں ناکہ لگایا۔ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص شیخ معارف ولد مرحوم غلام محمد شیخ ساکنہ لار جو کہ وتال باغ سے لار کی طرف آرہا تھا کو کوڈین فاسفیٹ کے ساتھ پکڑا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر23/2024 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت لار تھانہ میں درج کیا گیا۔ اس کے بعد اس کی نشاندہی پر اور پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور ممنوعہ مادہ کی 559 بوتلیں کوڈین اور 14900 عدد ممنوعہ سائیکوٹرپک گولیاں برآمد کیں اور مذکورہ کارروائی کے دوران 04 مزید ملزمان کو وادی کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیے گئے جن میں صابر نبی شگو ولد غضنبی شگو ولد بمنہ سری نگر، داؤد احمد راتھر ولد غلام محمد راتھر سکنہ ناربل بڈگام، رمیز رفیق ڈار ولد محمد رفیق ڈار ساکنہ اجس بانڈی پورہ اور پرویز احمد ہنگا ولد غلام۔محمد بنگا ساکنہ کرفلی محلہ سرینگر کو گرفتار کیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوری2024 سے اب تک گاندربل پولیس نے 12 این ڈی پی ایس کیسز درج کرکے 19 افراد کو گرفتار کیا اور ان سے ممنوعہ مادہ/سائیکو ٹراپک 22 کلو گرام اور 754 گرام بینگ پاؤڈر/ بانگ پتری/ کریشڈ کینابیس سیڈ ٹاپس کے ساتھ، 11گرام ہیروئن جیسے مادہ، 675 بوتلیں ممنوعہ کوڈین جیسے مادہ، 14980 سائیکو ٹراپک گولیاں کیپسول، 84 گرام چرس جیسے 500 روپے ضبط کر لیا گیا۔وہیںپولیس نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی وقت پولیس سے رابطہ کریں تاکہ پولیس منشیات فروشی میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا