پولیس نے پولی تھین لفافوں کی 50 بوریاں برآمد کر لیں

0
0

مزید کاروائی کیلئے معاملہ ضلع پالوشن کنٹرول بورڈ سانبہ کے سامنے پیش
راکیش چودھری
سانبہ؍؍پولیس نے تھانہ گھگوال، ضلع سانبہ کی حدود میں ممنوعہ پولی تھین کے تھیلوں کی 50 بوریاں برآمد کی ہیں جو مسافر بس میں غیر قانونی طور پر منتقل کی جا رہی تھیں۔واضح رہے پولیس اسٹیشن گھگوال کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس گھگوال کی سربراہی میں، قومی شاہراہ ناکہ ٹپیال پر معمول کی گاڑیوں کی چیکنگ کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے، ایک مسافر بس کو روکا ۔وہیںمذکورہ گاڑی کی چیکنگ کے دوران پولی تھین بیگز کی 50 بوریاں، جن میں سے ہر ایک کا وزن تقریباً 24 کلوگرام (مجموعی طور پر 1200 کلوگرام) تھا، بغیر کسی اجازت کے گاڑی کے اندر سے لدے ہوئے پائے گئے اور دیگر سامان کی بوریوں کے نیچے تدبیر سے چھپائے گئے تھے۔اس سلسلے میں، یہ معاملہ ڈسٹرکٹ پولوشن کنٹرول بورڈ، سانبہ کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے اٹھایا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا