لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیوسینا ہندستان کے کارکنوں نے صدر پنڈت راجیش کیسری کی قیادت میں جموں و کشمیر حکومت کے خلاف سینی کوٹھے میں مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت نے پچھلے دنوں جتنے سمارٹ میٹر لگائے ہیں اور ان کے بھاری بلوں کو معاف کیا جائے اور سمارٹ میٹروں کی تنصیب بند کی جائے۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقے کنڈی کی وجہ سے یہاں کے لوگ روزانہ مزدوری کرنے والے بہت غریب ہیںاور ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ اتنا بڑا بل ادا کر سکیں اور دوسری طرف ان سمارٹ میٹرز کو کھمبوں سے اتار کر لوگوں کے گھروں کے باہر لگا دیا جائے ۔کیسری نیمزید کہاکہ اگر اسے مختلف گھروں کے باہر لگایا جائے تو صرف ایک میٹر کام کرے گا اور ہر شخص بار بار دیکھے گا کہ کتنی بجلی استعمال ہوئی ہے، تو بل خود بخود ادا کریں گے ۔کیسری نے گاؤں والوں سے کہا کہ وہ منشیات فروشوں کو پکڑ کر تھانے میں ڈالیں کیونکہ یہ لوگ ہماری نوجوان نسل کو خراب کرنا چاہتے ہیں جسے شیو سینا نہیں ہونے دے گی۔