نوجوان مضبوط اور خوشحال بھارت کے لیے کام کریں:وبودھ

0
0

کہاپی ایم مودی کی قیادت میں بھارت وشو گرو بننے کے راستے پر
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل سی وبودھ گپتا نے اتوار کو نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایک مضبوط اور زیادہ خوشحال بھارت کے وژن کے ساتھ پانچ وعدوں (پنچ پران) کو اپنا لیں۔انہوں نے ضلع جموں جنوبی کے میراں صاحب منڈل کے آر ایس پورہ میں ‘میری مٹی میرا دیش’ مہم کے تحت آج امرت کالاش یاترامیں شرکت کی ۔وہیںجنرل سکریٹری بی جے پی جموں و کشمیر وبودھ گپتا کے ساتھ ضلع صدر ریکھا مہاجن، ضلع پربھاری ایودھیا گپتا اور دیگران موجود تھے۔وبودھ نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میںپنچ پران کے لیے وقف کرنی چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے 25 سال ملک کی ترقی اور مجموعی طور پر انسانیت کی بہتری کے لیے وقف کریں۔تاہم میری مٹی میرا دیش (امرت کالاش یاترا) مہم کے دوران تمام بی جے پی لیڈروں نے میرا ںصاحب کے آر ایس پورہ کے رہنے والے بہادرروی کمار کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر بی جے پی لیڈروں نے بہادرروی کمار کے والدین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا