محمد رفیق ملک، اور ایس ٹی سے عبدللطیف گوجر یوتھ بلاک صدر کھڑی کے طور پر منتخب
نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر انتخابات میں اتارا جائے گا: الیاس بانہالی
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍سب ضلع بانہال کے تحصیل کھڑی میں سرپنچ خورشید احمد سہمت کی رہائش گاہ پر ڈی پی اے پی کارکنان کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی اس میٹنگ کو منعقد کرنے کا مد و مقصد تحصیل کھڑی میں ڈی پی اے پی کی بلاک باڈی تشکیل دینا تھا۔ اس میٹنگ میں بااتفاق رائے قرعہ اندازی کے ذریعے محمد رفیق ملک شگن کھڑی کو بلاک صدر کھڑی کے طور پر منتخب کیا گیا۔وہی ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے عبداللطیف گجر آڑی مرگ کو بلاک صدر کھڑی،ورکنگ پریزیڈنٹ ریاض احمد لون کْڈجی منگت، سینیئر وائس پریزیڈنٹ عطا محمد نائیک سیرن کھڑی و فیاض احمد نائیک کنْڈن کھڑی اور محمد شاہین نائیک منجوش کھڑی کو بلاک جنرل سیکرٹری کھڑی کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں وادی چناب کے یوتھ صدر الیاس بانہالی،ڈسٹرکٹ یوتھ صدر محمد ایوب نائک،بلاک صدر کھڑی بشیر احمد نائیک، صوبہ جموں یوتھ جنرل سیکرٹری دانش اقبال چودری اور ٹھیکیدار محمد اقبال نائیک ترانہ کھڑی کے علاوہ پارٹی کے اور بھی کئی ذمہ دار اور کارکنان موجود تھے۔ جہاں ایک طرف جموں کشمیر میں مونسپل اور پنچائتی انتخابات نزدیک آرہے ہیں تو وہی دوسری جانب ہر جگہ سیاسی سرگرمیاں بھی اب بڑھتی جا رہی ہے اور اسی پس منظر میں بات کرتے ہوئے وادی جناب کے یوتھ صدر الیاس بانہالی نے کہاں کہ بانہال گْول اسمبلی حلقہ انتخاب میں جس طرح سے لوگوں میں غلام نبی ازاد کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور خاص کر نوجوانوں میں، تو یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بانہال گْول اسمبلی حلقہ انتخاب میں غلام نبی ازاد کا جھنڈا مضبوط رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی اے جموں کشمیر کی عوام کے لئے ایک امید کی کرن لے کر ائی ہے اسی لیے جموں کشمیر کی عوام اور خاص کر نوجوان کو اس پارٹی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انے والے وقت میں جب بھی منسپل اور پنچائتی انتخابات عمل میں لائی جائیں گے تو ڈی پی اے پی پارٹی نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر سیاسی میدان میں اتارنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گی۔اس موقع پہ ضلع یوتھ صدر محمد ایوب نائیک نے کہاں میں تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کو بالائی طاق رکھ کر اس میٹنگ کو کامیاب بنایا ہے اور ان تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کو نئے عہدوں پر فائز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دْعا کرتے ہیں کہ سبھی لوگ مل جل کر ہمیشہ پارٹی کی مضبوطی اور عوام کی خدمات اور بھلائی کے لیے دن رات پیش پیش رہیں.