میری مٹی میرا دیش پروگرام کے تحت کاہرہ میں ترنگا ریلی کا انعقاد

0
0

ریلی کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا
شاہ محمد ماگرے
کاہرہ ؍؍میری مٹی میرا دیش’ پروگرام کے تحت کاہرہ بازار میں ترنگا ریلی کا کیا انعقاد اس ریلی کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہیآزادی کا امرت مہوتسو کاہرہ میں ایک میگا ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت تحصیلدار کاہرہ اشفاق حسین نے کی، جبکہ اس موقع پر بی ڈی آو کاہرہ و اسکول کے پرنسپل ہیڈ ماسٹر جموں وکشمیر پولیس و تمام، سرکاری ملازمین اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی تقریب میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن کے ہاتھ میں ترنگا تھا اور حب الوطنی کے گیت گا رہے تھے تحصیلدار صاحب کاہرہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میری مٹی میرا دیش’ پروگرام کے تحت گزشتہ دنوں سے ضلع بھر میں تقریبات منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترنگا ریلی کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور ہندوستانی قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے عوام میں جوش و خروش اور ترنگا کے احترام میں اضافہ ہوتا ہے۔تحصیلدار کاہرہ اشفاق حسین نے لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ترنگا ریلی میں لوگوں کا جوش وجزبہ انتہا پر ہے اور لوگ دلچسپی کے ساتھ اس ریلی میں شریک ہو رہے ہیں سڑکیں متحرک ترنگوں سے رنگی ہوئی تھیں جب طلباء نے رنگین لباس زیب تن کیے اور جھنڈے لہرائے، جبکہ یہ ریلی پورے بازار سیگزرتی ہوئی گورنمٹ ہائی اسکول کاہرہ میں اختتام پذیر ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا