سجاد کھانڈے
کھڑی ؍؍ حکومت کی طرف سے دہہی علاقوں میں لگاتار ترقی کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جاری ہے اور اسی سلسلے کی کڑی میں یو ٹی سیکٹر فنڈ کے تحت محکمہ pwd کی طرف سے منجوس کھڑی رابطہ سڑک کی مرمت کے لئیضلع ترقیاتی کونسلر رامسو بی فیاض احمد کی نگرانی میں 31 لاکھ روپے واگزار کیے گئے۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کونسلر فیاض احمد نائیک کی طرف سے رسمِ افتتاح کی گئی اس موقع پے ان کے ہمراہ محکمہ pwd کے AE محمد مرتضیٰ، سماجی کارکن وسابق سرپنچ عبدالرشید منہاس کے علاوہ علاقہ کے عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ دیگر کئی لوگ موجود تھے۔اس موقع پر ڈی ڈی سی فیاض احمد نائیک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ منجوس اس رابطہ سڑک کی مرمت اور بہتری کے لیے لگاتار کوشش کرتے آرہے ہیں تاکہ لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک اچھی سڑک مل سکیں۔یاد رہے کہ 31 لاکھ روپے کی یہ رقم منجوس کی اس رابطہ سڑک کی مرمت اور کشادگی کے لئے صرف کی جائے گی اور خاص کر ان جگہوں پر زیادہ کام کرنے کی کوشش کی جائے گی جہاں پر زمین اور مکانات کو کھسکنے کا خطرہ لاحق ہے۔