کھٹوعہ کےس کی طے شدہ سماعت پہ روک

0
26

معاملہ چنڈی گڑھ منتقل کرنے کی عرضی پہ شنوائی7مئی کو
کے این ایس

نئی دہلیسنےچر کو کھٹوعہ کےس کی طے شدہ سماعت پرسپرےم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے روک لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ اس کےس کو چندی گڑھ منتقل کر نے کے حوالے سے 7مئی کو شنوائی ہو گی ۔3رکنی بنچ نے اس دوران ملزموں سے کہا ہے کہ وہ کےس کو چندی گڑھ منتقل کر نے کے حوالے در خواست پر جواب دےں۔اس دوران اےڈوو کےٹ جنرل جموں کشمےر نے بتاےا کہ سپرےم کورٹ نے کھٹوعہ کےس کی شنوائی پر صرف اسلئے روک لگائی تاکہ اس پر مزےددلائل سنے جائےں۔انہوں نے کہا کہ رےاستی حکومت کےس کی چندی گڑھ منتقلی کے حق مےں نہےں ہے اور اس حوالے سے رےاستی حکومت نے سپرےم کورٹ کو پہلے ہی اپنی رائے سے آگاہ کےا ہے ۔کشمےر نےوز سروس کے مطابق کھٹوہ مےں پےش آئے انسانےت سوز معاملے کی آج ہو نے والی سماعت پر سپرےم کورٹ نے روک لگائی ہے اور ملزموں سے کہا ہے کہ وہ کےس کی چندی گڑھ منتقلی کے لئے درخواست پر جواب دےں ۔ چےف جسٹس دےپک مشرا،جسٹس ڈی وائی چندرا چد اور جسٹس اندو ملہوترا نے جمعہ کے روز کھٹوہ کےس کی 28اپرےل کو طے شدہ سماعت پر روک لگائی ہے او ملزموں سے کہا ہے کہ وہ کھٹوا کےس کی چندی گڑھ منتقلی کے حوالے سے در خواست پر جواب دےں۔اس دوران ےہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سپرےم کورٹ کا 3رکنی بنچ کھٹوہ کےس کی چندی گڑھ منتقلی کے حوالے سے 7مئی کو شنوائی کرے گا ۔ےاد رہے کہ حکومت جموں کشمےر نے کھٹوہ کےس کی سماعت رےاست سے باہر منتقل کر نے کی ےہ کہہ کر مخالفت کی تھی کہ رےاست کا پےنل کوڈ مرکز سے مختلف ہے اور کےس کو رےاست سے باہر منتقل کر نے سے گواہوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا ۔ اس دوران مر کزی سر کار نے سپرےم کورٹ سے کہا ہے کہ انہےں کھٹوہ کےس کے حوالے سے جس کسی بھی مدد کی ضرورت ہو گی مر کز اسے فراہم کرے گا ۔ کےس کو جموں کشمےر پولےس سے سی بی آئی کو منتقل کر نے مےں مرکزی سر کار اس در خواست کی جوب دہندہ ہے جس مےں اس نے کھٹعہ کےس کی تھقےقات سی بی آئی کو منتقل کر نے کی بات کہی تھی اور اس درخواست کی متاثرہ بچی کے والد نے سخت مخالفت کی تھی ۔ےاد رہے کہ 10جنوری کو کھٹعہ مےں پےش آئے انسانےت سوز واقعے کے بعد جموں کشمےر پولےس کی کرائم برانچ ٹےم نے 8ملزموں کو قصوروار ٹھہرا کر ان کی گر فتاری عمل مےں لائی تھی جس کے بعد کھٹوا مےں کچھ وکلاءنے کرائم برانچ کی جانب سے چارج شےٹ داخل کر نے کے دوران دخل اندازی کی ،جبکہ ہندو اےکتا منچ کی جانب سے اس کےس کو فر قہ وارانہ رنگ دےنے کی کو شش کی گئی جس کے دوران انہوں نے ملزموں کے حق مےں رےلےاں نکالی اور ان رےلےوں مےں بی جے پی کے دو وزراءکو مبےنہ طور پر حصہ لےنے پر انہےں شدےد عوامی دباﺅ کے بعد اپنی اپنی وزارتوں سے اسعفیٰ دےنا پڑا ۔وکلاءکی جانب سے ھٹعہ کےس کے حوالے سے چارچ شےٹ داخل کر نے دو ران رکاوٹ بننے والے کچھ وکلاءکے خلاف سپرےم کورٹ نے نو ٹس لےتے ہو ئے بار کو نسل آف انڈےا سے اس حوالے سے تحقےقات کر نے کو کہا تھا اور با کو نسل آف انڈےا نے اس حوالے سے اےک رپورٹ کورٹ مےں جمع کی ۔کھٹوا کےس کی چندی گڑھ منتقلی کے حوالے سے اب سپرےم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے7مئی کو شنوائی رکھی ہے جبکہ ےہاں پر 28اپرےل کو طے شدہ سم،اعت پر سپرےم کورٹ نے روک لگائی ہے ۔اس دوران جموں کشمےر کے اےڈوو کےٹ جنرل جہانگےر اقبال نے کے اےن ےاس کے ساتھ بات کرتے ہو ئے کہا کہ سپرےم کورٹ نے کھٹوعہ کےس کی شنوائی پر صرف اسلئے روک لگائی تاکہ اس پر مزےددلائل سنے جائےں اور سنےچر کو ہونے والی سماعت کے دوران پولےس کی کرائم برانچ کو چارج شےٹ داخل کر نے کے دوران کوئی رکاوٹ پےش نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ سپرےم کورٹ نے کےس کے حوالے سے مزےد دلائل سننے کے لئے عماعت پر روک لگائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورٹ نے ملزموں کو اس حوالے سے اپنے اعتراضات پےش کر نے کے لئے 7مئی تک کا موقعہ فراہم کےا ہے جس دن اس کےس کی شنوئی ہو گی ۔انہوں نے کھٹوعہ کےس کی رےاست سے باہر منتقلی پر کہا کہ اس حوالے سے رےاستی حکومت نے اپنے اعتراضات پہلے ہی سپرےم کورٹ کو پےش کئے ہےں جس مےں ےہ بتاےا گےا ہے کہ کھٹوا مےں وکلاءنے پولےس کو چارج شےٹ داخل کر نے کے دوران رکاوٹ ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ رےاستی حکومت کےس کی چندی گڑھ منتقلی کے حق مےں نہےں ہے تاہم اےسی کسی جگہ پر منتقل کرنے کے حق مےں ہے جہاں کےس کی منصفانہ جانچ ہو ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا