کھٹانہ نے آئی اے ایف کے بہادروںپر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

0
59

کہا بی جے پی لداخ سے جیتے گی اورکشمیری عوام کسی ایماندار امیدوار کو ووٹ دیں
لازوال ڈیسک
بلاور؍؍ بی جے پی کے سینئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، غلام علی کھٹانہ نے ہندوستانی فضائیہ کے بہادروں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں ایک بہادرشہید اور پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔وہیںکھٹانہ نے ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بلاور میں کھیلوں کے ایک پروگرام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ عسکریت پسندوں کی صفوں میں مایوسی کا نتیجہ ہے جسے پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت کے زیرو ٹالرینس اپناتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو کھلے ہاتھ دینے کے بعد مسلسل ختم کیا جا رہا ہے۔بلاور کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے ایم پی نے علاقے میں موجود بھائی چارے کی تعریف کی۔
انہوں نے بلاور کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے علاقے میں تمام مطلوبہ ترقیاتی کاموں کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی کے پچھلے 10 سالوں میں ہمارے ملک کے ہر کونے میں تاریخی پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے ملک کے معاملات کو سنبھالنے کے لئے پی ایم مودی کی تیسری مدت میں مزید ترقی دیکھنے کو ملے گی۔کھٹانہ نے ایک رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو جاری لوک سبھا انتخابات میں ایک ایماندار امیدوار کو ووٹ دینا چاہئے اور انہیں ان روایتی پارٹیوں کو منتخب نہیں کرنا چاہئے جنہوں نے کشمیر میں صرف خونریزی اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کی ہے۔سینئر بی جے پی لیڈر نے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی لداخ لوک سبھا سیٹ سے فاتح بن کر ابھرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا