جموں کشمیر کے عوام کو با وقار زندگی فراہم کرانے کے وعدہ بند ہیں: سید محمد الطاف بخاری

0
75

کہا ہمارا نظریہ اور ایجنڈا دیانت اور سچائی کی سیاست کی اساس پر قائم ہے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ’’اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے باوقار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے پاس جموں و کشمیر کے لوگوں کو معاشی اور سیاسی بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کا ایک واضح وڑن ہے، اور ہمارے پاس اس وڑن کو عملی جامہ پہنانے کی خواہش بھی اور صلاحیت بھی۔‘‘یہ باتیں انہوں نے آج سرینگر کے چھانہ پورہ حلقہ انتخاب کے لال نگر علاقے میں اور جنوبی ضلع پلوامہ میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ دونوں مقامات پر لوگوں اور پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ جلسے پارٹی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری مہم کا حصہ تھا۔ان جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر اور اس کے عوام کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے اپنی پارٹی کو ووٹ دیں اور اس کی حمایت کریں۔
چھانہ پورہ کے اجتماع میں انہوں نے کہا، ’’روایتی جماعتوں کے برعکس، اپنی پارٹی کا نظریہ اور ایجنڈا دیانتداری اور سچائی کی سیاست کی اساس پر قائم ہے۔ ہم سیاسی فائدے کے لیے جھوٹ اور فریب کی سیاست میں یقین نہیں رکھتے۔ اسی لیے اپنی پارٹی کبھی بھی جھوٹ موٹ کے بلند بانگ دعووں سے لوگوں کو لبھانے کی کوشش نہیں کرتی ہے اور نہ ہی ان کیلئے چاند تارے لانے کے دعوے کرتے ہیں۔ہم صرف وہی وعدہ کرتے ہیں، جنہیں پورا کرنے کے بارے میں ہمیں پورا یقین ہو۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں یقین ہے کہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے باوقار زندگی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ہم جموں و کشمیر میں مستقل امن، پائیدار خوشحالی اور مساوی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس خطے کے لوگ معاشی اور سیاسی طور پر بااختیار ہوں۔‘‘
ان کا کہنا تھا، ’’جب اپنی پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوگا تو ہم جیلوں میں اس وقت قید 1400 نظربندوں کی رہائی یقینی بنائیں گے تاکہ یہ لوگ اپنے کنبوں کے ساتھ معمول کی زندگی بحال کرسکیں۔ اس کے علاوہ، ہم ملازمتوں کے امید واروں اور پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کے زیر التواء پولیس ویری فیکیشن رپورٹس کا اجرا یقینی بنائیں گے۔ ہم لوگوں کے خلاف کسی بھی قسم کی ناانصافی کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘روایتی سیاسی جماعتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ ’’روایتی جماعتوں نے ہمیشہ اپنے پر فریب بیانیہ اور کھوکھلے نعروں کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا ہے۔ ان نعروں میں ’رائے شماری‘، ’اٹانومی‘، اور ’سیلف رول‘ جیسے نعرے شامل تھے۔ یہ سب نعرے عوام کو فریب دینے کے لئے دیئے گئے تھے۔ جس پارٹی نے ’سیلف رول‘ کا نعرہ دیا تھا، شاید اس کے لیڈروں کا اس نعرے سے ان کے ذاتی حکمرانی تھا۔ کیونکہ اب اس خاندان کی تیسری نسل جموں کشمیر میں اقتدار حاصل کرنے کی تگ دو میں ہے۔‘‘
پلوامہ کے جلسے میں اپنی پارٹی کے صدر نے روایتی پارٹیوں پر جموں کشمیر میں کرپشن کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا، ’’ ایک لیڈر نے کشمیر میں کھیلوں کے لیے وقف فنڈز لوٹ لیے۔ میں اس کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کررہا ہوں، لیکن کم از کم اسے اپنے کئے پر نادم ہونا چاہیے اور اس کا سر جھْکا ہوا رہنا چاہیے۔‘‘لوگوں سے اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ یہ الیکشن حق اور باطل کے درمیان ایک جنگ ہے۔ وقت ا?گیا ہے کہ جب آپ کو روایتی پارٹیوں کے جھوٹے بیانیے، جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کو ختم کرنے کے لیے تبدیلی کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔ میری درخواست ہے کہ آپ بہتر اور روشن مستقبل کے لیے اپنی پارٹی کو سپورٹ کریں۔‘‘اس دوران چھانہ پورہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہا کہ روایتی پارٹیوں نے برسوں اور دہائیوں میں جموں و کشمیر کے عوام کے مفادات کو بنیادی طور پر نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا، ’’ان کے پرفریب سیاسی بیانیے اور اشتعال انگیز نعروں نے نوجوانوں کو تشدد کی راہ پر گامزن کر دیا، اور آخر کار، گزشتہ تیس سالوں میں ہزاروں نوجوان یا تو جیلوں کی نذر ہوگئے ہیں، یا پھر قبرستانوں میں چلے گئے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نوجوانوں کو امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم اپنے نوجوانوں کو کبھی بھی تشدد اور تباہی کی طرف نہیں لے جائیں گے۔ اس کے بجائے، ہم ان کو امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔‘‘غلام حسن میر نے افسپا کو ہٹانے اور فوج کو بیرکوں میں واپس بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا، ’’اب جب کہ جموں و کشمیر میں امن بحال ہو چکا ہے، ہم افسپا کو ہٹانے اور فوج کی ان کی بیرکوں میں واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر مرکزی حکومت یہ قدم اٹھاتی ہے تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔‘‘میر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایک بہتر مستقبل کیلئے اپنی کو مضبوط کریں اور اسے ووٹ دیں۔
سید محمد الطاف بخاری اور غلام حسن میر کے علاوہ جلسے میں پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اْن میں چھانہ پورہ حلقہ انتخاب کے پارٹی انچارج محمد اشرف ڈار، پارٹی آرگنائزر صوبہ کشمیر اور وائس چیئرمین ڈی ڈی سی سرینگر بلال احمد بٹ، ریاستی کنوینر حاجی پرویز احمد، ضلع نائب صدر اعجاز احمد راتھر، پارٹی کی یوتھ ونگ کے صوبائی کنوینر شعیب ڈار، زونل صدر اعجاز احمد خان، زون یوتھ صدر حلقہ چھانہ پورہ ارشاد احمد شاہ، وارڈ صدر محمد مقبول، وارڈ صدر چھانہ پورہ نذیر احمد، عبدالحمید، ضلع نائب صدر شعیب ڈار ، وارڈ صدر رام باغ وسیم احمد، عبدالرشید پرے، پرنہ، محمد جمال، بلال احمد شاہ، کاکا جی، محمد یٰسین پرے، مظفر احمد ڈار، نثار احمد، ریاض احمد وانی، عبدالقیوم، افروزہ جی، شیرازہ جی، شہزادہ جی، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔پلوامہ کے جلسے میں پارٹی کے جو سینئر لیڈران موجود تھے، اْن میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹری نجیب نقوی، سینئر لیڈر ڈاکٹر طلعت مجید، عمر جان، سمیع اللہ، ارشد حسین، محمد وسیم، مشتاق احمد، عبدالاحد، سجاد احمد ڈار، میر واعظ شامل تھے۔ مشتاق، شبیر احمد اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا