نٹرنگ نے ہندی اصلاحی ڈرامہ’شارٹ کٹ‘پیش کیا

0
79
????????????????????????????????????

نٹرنگ کے فنکاروں نے جہیز جیسی سماجی علت پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ نٹرنگ نے اپنی ہفتہ وار سنڈے تھیٹر سیریز میں آج یہاں نٹرنگ اسٹوڈیو تھیٹر میں ایک ہندی وضع کردہ اور اصلاحی ڈرامہ’شارٹ کٹ‘ پیش کیا۔واضح رہے اس ڈرامے کو نیرج کانت نے تیار کیا اور ہدایت کاری بھی کی۔تاہم ڈرامہ شارٹ کٹ ایک ایسے جوڑے کی کہانی ہے جو راتوں رات امیر بننے کی کوشش میں لوگوں کو لوٹتے ہیں اور آخر کار پکڑے جاتے ہیں۔جیسے ہی ڈرامہ شروع ہوتا ہے، ایک نوجوان جوڑا اپنے گھر میں جہیز کے لیے آپس میں لڑتا ہوا نظر آتا ہے۔
کاجل نے اپنے شوہر آکاش پر اپنے خاندان سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا کہ ان کا بیٹا ڈاکٹر ہے۔ دراصل، کاجل اپنے شوہر کے جانوروں کے ڈاکٹر ہونے پر بہت پشیمان ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کے گھر والوں نے ان سے جہیز کے طور پر موٹر سائیکل کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کی لڑائی کے دوران محلے سے ڈھول بجانے کے ساتھ نعروں کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔ تب ہی ویبھو ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ لے کر داخل ہوتا ہے اور بتاتا ہے کہ اسے بہترین ڈاکٹر کا خطاب مل گیا ہے اور اس نے ایک نیا گھر اور نئی گاڑی خریدی ہے۔دریں اثناء نٹرنگ کے نوجوان فنکار جنہوں نے ڈرامے میں پرفارم کیا ان میں مہک چب، آنند ورما، وشال شرما، آدیش دھر، للیتا دیوی اور وندنا ٹھاکر شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا