لازوال ڈیسک
جموں؍؍قانون سازکونسل کے ممبر سجاد احمد کچلو نے آج جوائنٹ ہاؤس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ممبران قانون سازیہ جی این مونگا، ایس چرنجیت سنگھ اور اشوک کھجوریہ نے میٹنگ میں خصوصی طور سے شرکت کی۔ کمیٹی نے توشہ خانہ کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے میں دیر لگانے پر صوبائی انتظامیہ جموں سے ناراضگی کا اظہار کیا۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کمیٹی راجستھان، حیدر آباد، تلنگانہ، جونا گڑھ اور مدھیہ پردیش کا دورہ کرے گی اور وہاں عجائب گھروں و آثار قدیمہ کو محفوظ رکھنے کے اقدامات سے تجربہ حاصل کرے گی۔قانون ساز کونسل کے سیکرٹری عبدالحمید بٹ، سپیشل سیکرٹری قانون ساز کونسل عبدالمجید وانی اور دیگر متعلقہ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔