کٹھوعہ کی تحصیل لوہائی میں والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

0
0

خان برادر لوہائی نے سپورٹس کلب کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا
ابو عذیر
لوہائی کٹھوعہگذشتہ برس کی طرح امسال بھی تحصیل لوئی میں سہ روزہ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد سپورٹس کلب لوہائی کی جانب سے اکروایا گیا جسمیں ضلع کٹھوعہ کے کئی علاقاجات سے اٹھارہ ٹیموں نے شمولیت کی۔ فائنل مقابلے کے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر عبد الغنی شیخ نے شرکت کی اور اس ٹورنامنٹ میں تماشا ئیوں کا ہجوم امنڈ آیا۔ تقریباً سبھی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔جبکہ سیمی فائنل میں لوہائی اور کھنیڈ کے درمیان کا مقابلہ زبردست رہا جسمیں لوہائی نے کھنیڈ کوشکست دےکر فائنل میں جگہ بنا لی۔اس ٹورنمنٹ کا آخری اور فائنل میچ خان برادر لوہائی اور سپورٹس کلب لوہائی کے درمیان ہوا ۔خان برادرس نے تین دو سے شکست دےکر فائنل اپنے نام کیا جہاں فاتح ٹیم کو دس ہزار روپے نقدی اور ٹرافی انعام کے طور پر دی گئی۔ کھیل کے اختتام پر کمیٹی کے صدر مولانا الیاس ازہری نے عوام سے خطاب کیا اور کہا کہ ریاست کی ترقی میں کھیل اور کھلاڑیوں کا بہت ہی عمدہ کردار ہوتا ہے۔اس موقع پر سپورٹس کلب لوہائی نائب صدر زاہد فضل بٹ،سیکریٹری محمد رفیق،نائب سیکریٹری ظہیر عباس،چیئرمین محمد حفیظ،نائب چیئرمین محمد آیاز،کیشیر محمد حفیظاور عنایت حسین،ممبرس ممتاز احمد،شمس الدین،فردوس ،اشفاق،محمد حفیظ ،محمد پرویز،انگریز چند،عنایت حسین،بلبیر سنگھ،محمد رفیق،جانثار خان،عرفان راتھر،محمد اشرف،سجاد بٹ،گلزار راتھراور طالب حسین شریک کار رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا