کولگام پولیس اسٹیشن پر گرنیڈ حملہ 2پولیس اہلکار اور عام شہری مضروب

0
0

آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز:پولیس
یوپی آئی
سرینگر؍؍عسکریت پسندوں نے کولگام پولیس اسٹیشن پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ خبررساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق شام دیر گئے جنگجوئوں نے کولگام پولیس اسٹیشن پر گرنیڈ حملہ کیا جو احاطے میں زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے۔ نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے سماجی وئب سائٹ ٹوئٹر پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گرنیڈ کے اس دھماکہ میں دو پولیس آفیسر اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کی شناخت ایس پی او سجاد احمد بیلٹ نمبر 589/SPOایس پی آزاد احمد بیلٹ نمبر 438/SPOکے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرنیڈ حملے میں زخمی شہری کی شناخت محمد اکبر گنائی ولد غلام محمد کے بطور ہوئی ہے اور تینوں کو کولگام ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈی آئی جی کے مطابق مزید تفصیلات کا انتظا رہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا