جنگجو تنظیموں میں حوصلہ شکنی کارجحان

0
0

جموں وکشمیرکے نوجوانوں کوگمراہ کررہاہے پاکستان:ڈاکٹر نرمل سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پاکستان پر وادی کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاست کے نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنگجو تنظیموں میں حوصلہ شکنی پائی جا رہی ہے کیونکہ سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشنز شروع کئے ہیں۔ یہاںنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہاکہ پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ کے مطابق گمراہ نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کیلئے مختلف اسکیموں کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان وادی کے نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں تشدد کیلئے اُکسا رہا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے مطابق بحالی امن کی خاطر مرکز نے کئی اقدامات کئے ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کے مطابق جب سے این آئی اے نے فنڈنگ معاملے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی ریاست جموںوکشمیر میں حالات معمول پر آئے جبکہ علیحدگی پسند تنظیموں کی سرگرمیوں پر قدغن لگی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر میں حالات پوری طرح سے قابو میں ہے اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ کے مطابق امن کے خواہاں افراد مرکزی مذاکراتکار دنیشور شرما سے بات چیت کر رہے ہیں۔ نرمل سنگھ کے مطابق ریاست میں امن و امان کی بحالی کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عسکریت پسندوں کے خلاف جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا