کوریا کے کم نے پیناسونک اوپن جیتا، شیو اور چکا دوسر ے نمبر پر

0
0

نوہو (ہریانہ)،(یو این آئی) شیو کپور اور ایس چکارنگپا چار لاکھ ڈالر کے پیناسونک اوپن انڈیا گولف ٹورنامنٹ میں اتوار کو تاریخ رقم کرنے سے چوک گئے اور انہیں مشترکہ طورپر دوسرے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ کوریا کے نوجوان کھلاڑی جوہویونگ کم نے ایک شاٹ کے فرق سے خطا ب جیت لیا۔ 17سالہ کم اس کے ساتھ ہی ایشین ٹور خطاب جیتنے والے دوسرے سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کم نے تیسرے اور آخری راونڈ میں سات انڈر۔65کا شاندار کارڈ کھیلا۔ کلاسک گولف اینڈ اینٹری کلب میں شروعات دو دونوں سے خراب موسم اور کم روشنی کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 54 ہول کا کردیا گیا تھا تاکہ یہ اتوار کو ختم ہوسکے ۔ کم نے تین راونڈ میں 70, 68اور 65کے کارڈ کھیلے اور ان کا اسکور 13انڈر 203رہا۔ کم کو اس جیت سے 72ہزار ڈالر ملے ۔ شیو اور چکا کا اسکور 12انڈر 204 رہا اور وہ مشترکہ طورپر دوسرے نمبر پر رہے ۔ شیو نے 70اور چکا نے 67کا کارڈ کھیلا۔ شیو اس ٹورنامنٹ میں تاریخ رقم کرنے سے چوک گئے ۔ پیناسونک اوپن میں کوئی بھی ہندستانی کھلاڑی اپنے خطاب کا دفاع نہیں کرسکے ۔ شیو کے پاس موقع تھا لیکن ساتویں ہال پر ڈبل بوگی انہیں بھاری پڑ گئی۔ دونوں ہندستانی گولفروں کو ایک برابر 34ہزار 600ڈالر ملے ۔ وکرانت چوپڑا 10انڈر 206کے اسکور کے ساتھ مشترکہ طورپر پانچویں نمبر پر رہے جبکہ ویر اہلوات کو آٹھ انڈر 208کے اسکور کے ساتھ مشترکہ طورپر آٹھواں نمبر ملا۔ گزشتہ چیمپئن کھلن جوشی کو چھ انڈر 210کے اسکور کے ساتھ مشترکہ طورپر 14واں مقام ملا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا