کمشنر سکریٹری، صنعت و تجارت نے منی سکریٹریٹ گاندربل میں میگا عوامی دربار کا انعقاد کیا

0
0

عوامی درباروں کا مقصد انتظامیہ اور عوام میں خلیج کم کرنا:وکرم جیت سنگھ
مختار احمد
گاندربل؍؍پبلک آوٹ ریچ پروگرام کے تحت گاندربل کے منی سیکٹریٹ میں عوام تک رسائی کو بڑھانے اور عوام کے مسائیل و مشکلات کو ان کی دہلیز پر دور کرنے کے لئے سکریٹری، صنعت و تجارت وکرم جیت سنگھ کی سربراہی میں ایک میگا عوامی دربار کا انعقاد کیا ۔اس پروگرام میں ڈی ڈی سی گاندربل کے وائس چیئرپرسن بلال احمد، ڈپٹی کمشنر شیامبیر، ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر، خالد مجید، ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کے ڈائریکٹر محمود احمد شاہ اور دیگر نے شرکت کی جبکہ ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
عوامی دربار میں عوام اور وفود کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا جنہوں نے کمشنر سیکرٹری کو اپنے اپنے علاقوں کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔سول انتظامیہ کے سینئر افسران نے عوامی شکایات اور مطالبات درج کیے تاکہ اس کے مطابق ازالے کے اقدامات شروع کیے جائیں۔کمشنر سکریٹری نے اس طرح کے عوامی درباروں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نچلی سطح کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں جس سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان دوریاں کم ہوتی ہیں۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈر محکموں پر زور دیا کہ وہ فوری عوامی خدمات کی فراہمی میں ایک فعال اور عوام دوست طرز عمل اپنائیں۔
جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے سنگھ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اٹھائے گئے مطالبات اور شکایات کو دور کرنے کے لیے ٹائم لائن مقرر کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کارروائی کی گئی رپورٹس کو عام کیا جانا چاہئے، تاکہ شہریوں کو اپنے مسائل کی صورتحال سے آگاہ کیا جاسکے۔کمشنر سکریٹری نے عام عوام کو یقین دلایا کہ دربار کے دوران اٹھائی گئی شکایات اور مطالبات کو متعلقہ حکام کے ساتھ مناسب غور و خوض کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا