نئی دہلی،// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی آج بجٹ تقریر سے پہلے تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 14 روپے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔
ملک کی تین آئل مارکیٹنگ کمپنیاں انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) اور ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) ہر مہینے کے پہلے دن ایل پی جی کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی ) سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق آج 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 14 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آج سے ہی لاگو ہوں گی۔ 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 14 روپے بڑھ کر 1769.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔ پہلے اس کی فی سلنڈر کی قیمت 1,755.5 روپے تھی۔