بھیونڈی:گزشتہ دنوں شمع عوامی ادارہ بھیونڈی کے زیر اہتمام تیسواں کل بھیونڈی سیرت النبی تقریری مقابلے کا نعقاد ہوا جس میں بھیونڈی کے تمام دینی اور عصری مدارس سے سینئرگروپ کے لیے کل 65 مقررین نے حصہ لیا۔ مقام مسرت ہے کہ سینئر گروپ میں رئیس ہائی اسکول کے درجہ ہفتم الف کے طالب علم مومن عبد اللہ ساجد انور نے ” ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے ” عنوان پر بہترین تقریر پیش کی اور مقابلے کا اول انعام حاصل کیا۔ اس تقریر کو رئیس جونیر کالج کے استاد جناب ساجد انور نے تحریر کیا تھا۔ اس نمایاں کامیابی پر سبھی دوست احباب انعام یافتہ طالب علم اور تقریر کے مصنف ساجد انور سر کی خدمت میں مبارک باد پیش کی ہے۔