کلریکل ایسو سی ایشن ضلع ڈوڈہ اپنے مطالبات کو لیکر سراپا احتجاج

0
45

تنخواﺅںمیں تفاوت ختم کرنے کا مطالبہ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//آل جموں کشمیر لداخ کلرک ایسوسی ایشن ضلع ڈوڈہ نے پوری ریاست میں چل رہی تحریک کے سلسلہ میں ڈوڈہ میں دھرنا دیکر اپنے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے لئے ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ کے ذریعہ پیش کی گئی یاداشت میں تنخواہوں میں تفاوت کے خاتمہ کے لئے جموں کشمیر عدالت عالیہ کے تاریخی فیصلہ پر عمل در آمد کا مطالبہ کیاگیا اور مطالبات کے غور کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پر عمل در آمد کا مطالبہ بھی۔ درہرایا گیا اور سابق وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔جس میں ساتویں کمیشن پر کلرکوں کے ساتھ تنخواہوں میں تفاوت کے خاتمہ کا یقین دلایا گیا ہے ۔دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں نے کہا کہ یہ تفاوت تب ختم ہوگی جب 4000-6000جونئیر اسسٹنٹوں کو 4500-7000سینئر اسسٹنٹوں کو 5500-9000ہیڈ اسسٹنٹوں کو گریڈ میں شامل کیا جائے گا۔ احتجاجی دھرنا سے صدر ضلع محمد عیسیٰ نائب صدر یشپال سنگھ، ارشاد احمد کھوڑوانی ، وسیم راجہ بٹ، محمد یٰسین ذرگر، محمد اقبال شیخ، ریاض احمد بٹ و دیگر رہنماو¿ں نے خطاب کیا ہے دریں اثنا لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کے رہنما غلام حسن پانپوری، شکیل احمد دیو، نیاز احمد راہی نے کلرک ایسوسی ایشن کے مطالبات کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔جبکہ ڈوڈہ سیول سوسائٹی کے ترجمان اشتیاق احمد دیو نے کہا کہ گزشتہ 26برسوں سے اس حساس سنجیدہ معاملہ کو تمام حکومتوں کی طرف سے نظر انداز کرنا سراسر ناانصافی ہے اور وقت آچُکا ہے کہ اس سے قبل یہ احتجاجی ملازمین کوئی سخت رخ اختیار کریں اُن کے سات ہونے والی ناانصافی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا