رام نگر پولیس نے شراب کی تھلیوں سمیت اسمگلر کو لیا حراست میں

0
23

ونے شرما
ادھمپور//رام نگر تھانہ انچارج سنجے رینا نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رام نگر ،ادھمپور سڑک پر ناکے کے دوران 40 شراب کے بیگ سمیت ایک شخص کو موقع پر پکڑ کر حراست میں لیا۔معلومات کے مطابق رام نگر تھانہ انچارج سنجے رینہ کو ایک خفیہ اطلاع ملی کی ایک شخص جوکہ رام نگر سے کگھوٹ علاقے کی طرف شراب کی تھیلیاں لے کر گاڑی میں جا رہا ہے ۔وہیں رام نگر تھانہ انچارج سنجے رینہ نے ٹیم سمیت رام نگر -ادھمپور سڑک پر ناکہ لگا دیا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنا شروع کر دی تفتیش کے دوران جیسے ہی وہ شخص گاڑی لے کر موقع پر پہنچا تو اسے انکوائری کیلئے روک لیا اور تحقیقات کے دوران مذکورہ شخص کے تھیلے سے 40 شراب کی تھیلیاں برآمد ہوئی اور اس کو موقع پر ہی پکڑ لیا ۔جس کی شناخت شیام لال ولد نکا رہائشی کگھوٹ، رام نگر کے طور میں ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا