کشیپ، سری کانت اور سمیر دوسرے راونڈ سے باہر

0
0

یواین آئی
پیرس؍؍ہندوستان کے پروپلي کشیپ، کدامبي سری کانت اور سمیر ورما کا یہاں فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ہی شکست کے ساتھ سفر ختم ہو گیا۔ مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں 26 ویں رینکنگ کھلاڑی کشیپ کو نویں درجہ بندی کے ہانگ کانگ کے اینجی کا لونگ اینگس کے ہاتھوں کیریئر کے پہلے ہی میچ میں 11-21، 9-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔10 ویں رینکنگ کے سری کانت کو دوسری درجہ بندی کے چینی تائی پے کے چو تیئن چن کے مشکل چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔اگرچہ ہندوستانی کھلاڑی نے تین گیموں تک جدوجہد کی لیکن 55 منٹ میں ان کا چیلنج 15-21، 21-7، 21-14 سے ختم ہوگیا۔ دیگر ہندوستانی کھلاڑی سمیر نے بھی جاپان کے کینتا نشموتا کے خلاف ایک گھنٹے 24 منٹ تک جدوجہد کی لیکن انہیں 20-22، 21-18، 21-18 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ کینتا نے 18 ویں رینک سمیر کے خلاف 2-0 کا ریکارڈ بنا لیا ہے ۔ مکسڈ ڈبلز میں بھی ہندوستان کو مایوسی ہاتھ لگی اور ساتوکسراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا کی جوڑی کو چوتھی سہڈچینی تائی پے کے سیو سیونگ جائے اور چائی یوجنگ کی جوڑی کے ہاتھوں مسلسل گیموں میں 17-21، 18-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا