سی کے کھنہ نے گانگولی کو ان کا عہدہ سونپا

0
0

یواین آئی
ممبئی؍؍ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سابق کارگزار صدر سی کے کھنہ نے بدھ کو بی سی سی آئی کے نئے صدر سور بھ گانگولی کو ان کا عہدہ سونپ دیا۔ کھنہ نے گانگولی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں بی سی سی آئی اور ہندوستانی کرکٹ کو آگے لے جانے کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر بی سی سی آئی کے نئے سیکرٹری جے شاہ اور خزانچی ارون سنگھ دھومل بھی موجود تھے ۔کھنہ نے گانگولی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "وہ ہندوستان کے سب سے زیادہ کامیاب کرکٹر اور کپتانوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی قائدانہ صلاحیت اور تجربہ ان کی نئی اننگز میں کام آئے گا اور ان کی قیادت میں ٹیم انڈیا مزید کامیابی حاصل کرے گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا