کشمیر کے نوجوان کسی ذاتی مفادات کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ کشمیر میں رائے شماری کیلئے اپنی جانیں دے رہیں ہیں۔سیّد اعجاز کاشانی

0
0

ندیم اقبال کٹوچ
معروف سیاسی و سماجی کارکن سید اعجاز کاشانی نے مخلوط سرکار پی ڈی پی و بی جے پی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوہے کہا کہ مخلوط پی ٹی پی و بی جے پی کی کشمیر دشمن و عوام دشمنی کا رویہ کشمیریت و کشمیر کے نوجوان طبقہ کو ختم کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط پی ڈی پی و بی جے پی کے نادر شاہی احکامات پر کشمیر کے چپے چپے میںبے لگام فورسز پوری شکتی کے ساتھ عمل پیرا ہے اور حد تو یہ ہیں کہ اب عام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ طالب علموں و مخصوص بچوں کو ثشدد اور جاریت کا نشانہ بناکر تشدد کی بھیانک تاریخ رقم کی جارہی ہے۔لیکن عوام اپنی رائے شمار کیلئے پرعزم ہے۔ سید اعجازکاشانی نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر کے نوجوان کسی زاتی مفادات کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ کشمیر میں رائے شماری کیلئے اپنی جانیں دے رہیں ہیں۔ جس کا وعدہ ان کے ساتھ کیا گیا ہے اور جس کو بین القوامی برادری نے بھی تسلیم کیا ہے اور صاف ظاہر ہے کہ جس مسئلے سے متعلق بین القومی برادری ن ۱۸ سے زیادہ قرارداتیں منظور کی ہیں اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا