یواین آئی
سری نگروادی کشمیر میں چار دنوں تک معطل رہنے والی ریل خدمات جمعہ کی صبح بحال کردی گئیں۔ یہ خدمات جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں 4 مارچ کی شام پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں دو جنگجوو¿ں اور چار عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد وادی بالخصوص جنوبی کشمیر میں پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور پر معطل کی گئی تھیں