آصفہ قتل معاملے کی تحقیقات مکمل وزیر اعلیٰ کا موقف صحیح ، غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں :ست شرما

0
0

لازوال ڈیسک

جموںبھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر نے آصفہ بانو قتل کیس کو جلد حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اگلے چند دنوں میں تحقیقات مکمل ہوگی اور عدالت اپنا فیصلہ سنائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتی ہے اور جوکوئی بھی بچی کے قتل میں ملوث قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر ست شرما نے کہاکہ آصفہ قتل اور عصمت ریزی معاملے کے سلسلے میں بی جے پی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگلے چند روز کے اندر اندر تحقیقات مکمل ہوگی اور عدالت عالیہ اس سلسلے میں اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ ست شرما سے جب پوچھا گیا کہ کٹھوعہ میں کئی تنظیمیں سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرانے کی مانگ کر رہی ہے تو اُن کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ اس معاملے کو ازخود دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کی خاتون وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کا موقف صحیح ہے کہ کرائم برانچ نے اس کیس کو لگ بھگ مکمل کیا ہے اور اب عدالت عالیہ اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ جو بھی قتل کے اس بھیانک واقعے میں ملوث ہوگا اُس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا