کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع تاہم سردی پھر بھی جاری

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے بیچ جمعرات کو دن بھر موسم خشک رہا تاہم مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے منفی درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور دن میں بیشتر اوقات دھوپ کی نحیف کرنوں نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر آنے کی کامیاب کوششیں کیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جموں کشمیر میں تازہ مغربی ہوائیں داخل ہونے کی وجہ سے وادی میں جمعرات سے ہی موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے جس دوران برفباری متوقع ہے۔ادھر وادی میں فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ برابر بحال وبرقرار ہے اگرچہ شدید دھند کی وجہ سے فضائی ٹریفک گزشتہ ہفتے زائد از ایک ہفتے تک معطل رہا تاہم موسم کی سازگاری اور روشنی میں بہتری آنے کے ساتھ ہی سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کا اٹھنا بیٹھنا جاری وساری ہے اور وادی کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل وحمل جاری ہے تاہم گزشتہ روز شاہراہ پر کئی مقامات پر گنجلگ ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں خاص کر مریضوں اور طلبا کے مشکلات دو چند ہوگئے۔ سرنگر۔ لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے ہنوز بند ہیں۔وادی میں اگرچہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کی وجہ سے سردی کا راج تاج برابر قائم ودائم ہے تاہم مطلع رات بھر مطلع ابر ا?لود رہنے کی وجہ سے منفی درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جو گزشتہ رات کے کم سے کم درجہ حرارت سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جو گزشتہ رات کے کم سے کم درجہ حرارت سے زائد از 13 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔وادی کے شہرہ دہر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ ان مقامات میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا تھا۔وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ، قاضی گنڈ میں منفی 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ اس دوران سردی کی وجہ سے کھانسی اور زکام کی بیماریاں بھی گھر گھر دستک دے کر لوگوں کو بلا لحاظ عمر وجنس اپنا شکار بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑرہی ہیں۔معالجین نے لوگوں کو باہر نکلنے سے پہلے اپنے تن بدن کو گرم ملبوسات سے مکمل طور پر ڈھانپنے کا مشورہ دیا ہے اور عمر رسیدہ لوگوں کے علاوہ چھاتی اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو تمام تر احتیاطی تدابیر برتنے کی صلاح دی ہے۔اہلیان وادی کو کہنا ہے کہ موسم سرما نے امسال روز اول سے ہی اپنے تیکھے تیور دکھا کر لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سردیوں کے بادشاہ ہونے کے خطاب سے سرفراز چلہ کلان کی ا?مد میں ابھی ایک دن باقی ہے لیکن اس سے قبل ہی شدیدی سردیوں نے لوگوں کا حال بے حال کردیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا