’کشمیرکے حالات اچھے نہیں‘ اعتمادبحالی کیلئے ٹھوس  اقدامات درکار:محمود احمد مدنی

0
0
لازوال ڈیسک
سر ینگر؍؍ریاست کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علماء ہند کے سابق جنرل سیکریٹری نے ریاستی گورنر پر زور دیا کہ وہ حالات کو بہتربنانے ،اعتماد کی فضا کو بحال کرنے کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھا ئے تاکہ ریاست کے لوگوں کو جن دشواریوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے انہیں راحت مل سکے ۔ جمعیت علماء ہند کے سینئر لیڈر سابق رکن پارلیمان اور جنرل سیکریٹری محمود احمد مدنی راج بھون سرینگر میں ریاست کے گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوئے ۔ ملاقات کے دوران جمیعت علماء ہند کے سینئر لیڈر نے ریاست کی موجودہ صورتحال کو انتہائی گھمبیر اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ حالات کو بہتر بنانے اورلوگوں میںا عتمادکی فضا کو بحال کرنے کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھا ئے تاکہ ریاست کے لوگ جن دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں انہیں راحت مل سکیں ۔ انہوںنے گورنر کے ساتھ ملاقات کے دوران ان پر واضح کر دیا کہ شہری ہلاکتوں کے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائے اور امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے دوران پولیس و فورسز کو جوابدہ بنانے کیلئے کارروائیاں عمل میں لائی جائے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا