اے پی آئی
سر ینگر؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر کو کشمیری صحافیوں کے بارے میں دیئے گئے بیان کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایڈیٹرس گیلڈ آف انڈیا نے ریاست ((Editors Guild of India نے ریاست کے گورنر پر زور دیا کہ وہ معاملے کی سنجیدگی کا احساس کرتے ہوئے ممبر اسمبلی اور سابق وزیر کے خلاف موثر اقدامات اٹھا ئے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور جنگلات و ماحولیاتی کے سابق وزیر چودھری لعل سنگھ کی جانب سے معروف صحافی شجاعت بخاری کے بیہمانہ قتل کے بعد کشمیریوں صحافیوں کے بارے میں دئیے گئے دھمکی آمیز بیان کا ایڈیٹر س گیلڈ آف انڈیا نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے جنگلات و ماحولیات کے وزیر کی بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چودھری لعل سنگھ کے بیان کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ممبر اسمبلی نے نہ صرف آزاد صحافت بلکہ کشمیری صحافیوں پر براہ راست حملہ کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ۔ ایڈیٹرس گیلڈ آف انڈیا نے ریاست کے گورنر این این ووہرا سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگلات و ماحولیات کے سابق وزیر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لانے کیلئے اقدامات اٹھائے اور ان پر زور دیں کہ کشمیری صحافیوں کے بارے میں جو بیان انہوںنے دیا ہے اس کی وہ وضاحت کریں ۔ گیلڈ نے سابق وزیر کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیری صحافیوں سے معافی مانگیں اور اپنے بیان کے بارے میں کھل کر وضاحت کریں ۔ گیلڈ نے تامل ناڈو کی ایک نیوز چینل کی جانب سے مباحثے کے دوران ریاست جموں و کشمیر کے حالات کی منظر کشی اور اپنے تبصرے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ نیوز چینل کے خلاف دفعہ 153Aکے تحت کیس درج کر کے تحقیقات کی جانی چاہیے ۔