کشتواڑ میں پانی کا بحران:سجاد کچلو کہا محکمہ صحت عامہ پانی فرام کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑسابق وزیر اور نیشنل کانفرنس لیڈر سجاد احمد کچلو نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشتواڑ میںپانی کا بحران ہے جبکہ عوام کو چشموں اور ہینڈ پمپوں سے پانی لانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چشموں پر پہنچنے کیلئے طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے جبکہ خواتین کو اس سلسلہ میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کئی کلومیٹر کا سفر کر کے پانی لانے جاتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ اسی طرح کی مشکلات سامنا پوچھال، ہٹا، سنگرابٹا، مالیپتھ، شہیدی روڈ کشتوار، لنک روڈ، ٹنڈ،ہڈیال، سرکوٹ اور کئی علاقہ جات میں ہے جو لوگوں کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کیلئے مجبور کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں بھی عوام کو پانی کی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ محکمہ صحت عامہ پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے کہا کہ خصوصی ٹاسک فورس کا قیام کیا جائے جو غیر قانونی کنکشنوں کی جانچ کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا