کشتواڑ میں روڈ سیفٹی پروگرام منعقد

0
138

عوامی بیداری کے لئے ریلی کا بھی اہتمام
عمران شاہ
کشتواڑ// کشتواڑ میں اے آر ٹی او ابی اندو شرما کی زیر نگرانی روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق ضلع کشتواڑ میں خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ جبکہ روڈ سیفٹی مہم کا مقصد سے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا ہے انچارج ٹریفک پولیس ، ایس ایس پی، ڈی سی واے آر ٹی او کشتواڑ نے بھی اس پروگرام میں خطاب کیا۔نمائندہ لازوال کشتواڑ کے مطابق خصوصی ہدایت پر کشتواڑ ٹریفک پولیس و انتظامیہ نے ضلع کشتواڑ کے مختلف علاقوں سے ریلی کی شکل میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان موٹرسائیکلوں کو جو تیز ترار،سنٹ مارنے والوں کو قانون کے دائرے میں چلنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔علاوہ ازیں موٹرسائیکل چلاتے وقت موٹرسائیکل سوار کو ہیلمٹ استعمال کرنے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سواریوں سے بھی کہا گیا کہ اگر آپ کو معلوم ہوا کہ ڈرائیو شراب پی کر گاڑی چلا رہا تو اس سلسلہ میں فوری پولیس کو آگاہی دے تاکہ کسی بھی جانی نقصان کو ہونے سے بچایا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا