رام بن کے رامسو میں پولیس عوامی دربار منعقد

0
66

مقامی لوگوں نے در پیش مسائل پولیس حکام کو آگاہ کروایا
ونے شرما
ادھمپور// ضلع رام بن کے رامسو تھانہ انچارج نوین انگرال نے رامسو علاقے میں پولیس پبلک اجلاس منعقد کروا یا۔جس میں علاقے کے لوگوں نے مختلف مسائل کو پولیس پبلک اجلاس میں رکھا اور اجلاس میں رامسو علاقے کے معزز لوگوں اور دیگر سیاسی و سماجی لیڈران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔وہیں پولیس و عوام کے درمیان اچھے تال میل کیلئے رامسو تھانہ انچارج نوین انگرال طرف سے رامسو علاقے میں پولیس پبلک اجلاس منعقد کیا ۔جس میں علاقے کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، معزز لوگوں و دیگران نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات رکھے ۔وہ مختلف درمیش مسائل کوبھی میٹنگ میں رکھا گیا۔ وہیں اس موقع رامسو تھانہ انچارج نوین انگرال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی میٹنگوں کا ہونا اہم ضروری ہے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان ایک اچھا تال میل بنتا رہے، اور جب تک عوام کا تعاون پولیس کو نہیں ملے گا اس وقت تک پولیس ان لوگو تک نہیں پہنچ سکتی وہ لوگ جو غیر قانونی طریقے سے کام کر رہے ہیں اور نشے کا کاروبار کر رہے ہیں ہیں۔ ایسے لوگ کے خلاف پولیس تو مہم چھیڑی ہوئی ہے اور ان لوگوں کے خلاف شکنجہ کسنے کے لئے سب سے پہلے ان کو عوام کا تعاون چاہئے.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا