چرس سمیت اسمگلر چڑھا پولیس کے ہتھے ۔

0
54

ونے شرما
ادھمپور//ضلع رام بن کے چندر کوٹ علاقے واقع قومی شاہراہ پر چندر کوٹ تھانہ انچارج نے ناکے کے دوران ایک گاڑی سوار مسافر سے 700 گرام چرس برآمد کر مذکورہ شخص کو پکڑ کر حراست میں لیا۔معلومات کے مطابق: چندر کوٹ تھانہ انچارج نے ٹیم سمیت قومی شاہراہ پر ناکہ لگا یاہوا تھا اور وہاں سے گزرنے والے گاڑیوں کی جانچ کر رہے تھے کہ تحقیقات کے دوران ایک مےٹاڈور ناکے کے پاس پہنچی اور اس کی انکوائری کیلئے روک لیا گیا۔تفتیش کے دوران مےٹاڈور میں سوار مسافروں کی جانچ کی گئی تحقیقات کے دوران ایک مسافر شخص کے جب تھیلے کی جانچ کی گئی تو اس کے تھیلے سے 700 گرام چرس برآمد ہوئی اور مذکورہ شخص کو چرس سمیت موقع پر ہی پکڑ کر حراست میں لے لیا گیا ۔ تاہم پولیس نے معاملہ درج کر لیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا