کشتواڑ میں جنگلات کی اسمگلنگ جاری

0
59

محکمہ جنگلات کے مُلازم گہری نیند میں مبتلایاکوئی اوروجہ؟
عمران شاہ

  • کشتواڑ // ضلع کشتواڑ کے ٹھاکرائی میں دن دہاڑے اسمگلنگ جاری ہے اور محکمہ جنگلات کے مُلازم گہری نیند میں مبتلاہیں اور علاقہ انجول ، کیشوان ، ٹھاکرائی میں کچھ سمگلر لوگ دن کے تین بجے کے قریب پوچھال کے نیچے آر سی کے راستہ سے سلیپر دیکھنے کو ملے پر بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج کھلے عام اور دن دہاڑے سمگلری دیکھنے کو مل رہی ہے پر کوئی بھی محکمہ جنگلات کے ملازمین سمگلری کو ہتانے یا پکڑنے تک نہیں آتا ہے ۔ نمائندہ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ضلع کشتواڑ کے چند کلو میٹر کی دوری پر علاقہ ٹھاکرائی ، کیشوان اور انجول آتا ہے اور تینوں گائوں سڑک کی کنکٹیوٹی میں ہے پر پھر بھی کھلے عام لوگ سمگلری کر رہے ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے ، اس موقعہ پر علاقہ ٹھاکرائی کے لوگوں نے فارسٹ منسٹر لال سنگھ چوہدری سے پُر زور اپیل کی ہے کہ ضلع کشتواڑ کے جنگلات پر بھی ایک نظر رکھیں اور سمگلری پر کڑے سے کڑے اقدامات اٹھائیں جس سے لوگوں کو سمگلری سے نجات مل سکے ۔ اور اس موقعہ پر لوگوں نے محکمہ جنگلات پر الظام لگایا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین غریب لوگوں کو مکان بنانے کے لئے لکڑی نہیں دیتے ہیں پر سمگلری کی لئے ضرور دیتے ہیں ، لوگوں نے ڈی ایف او ڈوڈہ اور ڈی ایف او کشتواڑ پر سخت ناراضگی جتاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں آفیسران سمگلری کو ختم کرنے میں نا کامیاب ہورہے ہیں۔ لوگوں کی سمگلری کی شکائیت پر نمائندہ نے ڈی ایف او کشتواڑ کو فون پر رابطہ کیا اور سمگلروں کے بارے میں جانکاری دی اور ڈی ایف او کشتواڑ نے یقین دلایا کہ مین ٹیم کو بھیج کر سمگلروں کو پکڑوں گا پر اُس کے بعد کو سمگلروں پکڑے کی رپورٹ مانگی تو فون نہیں اٹھایا گیا ،اس موقعہ پر لوگوں نے فارسٹ منسٹر سے درخواست کی ہے کہ وہ خود ضلع کشتواڑ کے انجول ، ٹھاکرائی ، کیشوان میں دورہ کریں اور جنگلات کا معائینہ کریں کہ جنگل کس حال میں پہنچا ہے ۔ لوگوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے جنگلات پر مکان بنائے ہوئے ہیں محکمہ بلاک کی طرف سے جو کام آیا ہوا ہے وہ بھی جنگلات میں ہی بنایا ہوا ہے پر محکمہ اس طرف کوئی بھی دھیان نہیں دے رہے ہیں لہٰذا اس پر بھی ہائے لیول انکوائری کی اشد ضرورت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا