کشتواڑ میں بیساکھی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

0
87

مشہور چوگان میدان میںایک خصوصی دنگل کا انعقاد کیا گیا
بابر فاروق
کشتواڑ//بیساکھی کا تہوار ضلع کشتواڑ میں مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔اس ضمن میں مرکزی تقریب چوگان میدان کشتواڑ میں منعقد ہوئی جس میں مقامی لوگوں کی طرف سے ایک خصوصی دنگل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔وہیںمنعقدہ دنگل پروگرام میں بڑی تعداد میں مقامی پہلوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔تاہم دنگل پروگرام میں حصہ لینے کے علاوہ، بڑی تعداد میں لوگوں نے ضلع کشتواڑ کے مختلف مندروں میں خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر ضلع کشتواڑ کے مختلف حصوں سے آنے والے کئی لوگوں نے بھنڈارکوٹ میں دریائے چناب میں بیساکھی تہوار کے رسومات کو ادا کیا۔ وہیںعقیدت مندوں کی بھاری تعداد کو مدِنظر رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس نے بھنڈارکوٹ اور چوگان گراؤنڈ میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا