عمران شاہ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ میں سر گرم عوامی تحریک پی اے ایف کے صدر شارکر صدیقی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہو کشتواڑ میں کلسٹر یونیورسٹی، وومن کالج اور ہائی کورٹ کے بنچ کاقیام عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایڈیشنل بنچ نہ ہونے کی وجہ سے خطہ چناب کی عوام پریشان ہے۔پی اے ایف کے صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے بنچ کے قیام کا اعلان کرے ورنہ عوام ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کلسٹر یونیورسٹی کے قیام پر ریاستی حکومت نے پہلے ہی خطہ چناب کو دینے کا ا علان کیا گیا تھا مگر بدقسمتی کی بات ہے کہ ابھی تک سرکار اس سلسلہ میں ناکام ہوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے کشتواڑ آبادی کے تناسب سے بہت بڑا رقبہ ہے اور خطہ چناب میں کشتواڑ میں کلسٹر یونیورسٹی کے لئے ماحول بہترین قرار دیتے ہوے پی اے ایف صدر نے کہا کہ ریاستی حکومت اس سلسلہ میں جلد سے جلد پیش رفت کرے، انہوں نے کہا کہ خطہ چناب کے لئے کلسٹر یونیورسٹی کا قیام انتہائی خوش آئندہے۔ نوجوان طبقہ نے سرکار کے اس فیصلہ کا زوردار خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی امنگوں کو مدے نظر رکھتے ہوے جلد از جلد ضلع کشتواڑ میں زمین کا تعین کیا جائے تاکہ طالب علم تعلیم کے نور سے روسناش ہوسکیں۔