”متحد ہو جاﺅ تو بدل ڈالوزمانے کا نظام“

0
0

ہندو مسلم سکھ اتحاد قائم ہوکررہے گا :پیوپیلز پارٹی یونائٹیڈ
عمران شاہ
کشتواڑ //پیوپیلز پارٹی یونائٹید جنرل سکریٹری نے کھٹوعہ میں پیش آنے والے شرمناک واقعہ پر افسوس جتاتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے اور با شعور سماج میں ایسے واقعات کا رونما ہونا شر مناک ہے۔ پیوپیلز پارٹی یونائٹیدایسے وقعات کی زوردار مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اچھے اور با شعور سماج میں کمسن اور معصوم کے ساتھ کوئی ایسی گھناﺅنی حرکت کیسے کر سکتا ہے ۔ جرنل سکریٹری ایاز زرگر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک با شعور اور اچھے سماج میں ایسے واقعات کی قطعی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔اس کے لے عوام کو متحدہ ہوکر کام کرنا ہوگا ، اور ایسے واقعات کا رونماہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سماج کہیں نہ کہیں غلط راستے کی جانب جارہا ہے۔پیوپیلز پارٹی یونائٹیدنے ریاست میں امن اور بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماج کے ساتھ کچھ غلط ہو رہا ہے اور ہمیں اس بارے میں سو چنا چاہئے کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اندر نئی چیزیں جاننے اور اخترامیت کے جذبے کو فروغ دیں تاکہ سماج میں بہتری کے لئے ایک مثبت تبدیلی لائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کمزور اور پچھڑے طبقوں بالخصوص خواتین مخالف حالیہ واقعات صحیح معنوں میں تشویشناک ہے ۔جس نے بحیثیت سماج متاثر کیا ہے۔ایاز زرگر نے کہا کہ ہر طرح کی مادی ترقی تب تک بے معنی ثابت ہوگی جب تک نہ ہم اچھے انسان بن جائیں ۔جس میں ہمدردی ، نرم دلی اور شمولیاتی جذبہ پروان چڑھتا ہو ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیوپیلز پارٹی یونائٹیدایک ذمہ ار پارٹی ہونے کے ناطے ریاست میں امن ، سکون اور اتحاد و اتفاق کو قایئم و دائم رکھنے کے لے جہدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی و قائدمرحوم غلام رسول ڈولوال بھی ایک امن پسند اور وسی سوچ رکھنے والے انسان تھے ۔جو امن اور اتفاق پر بروسہ رکھتے تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا