غیر ملکی وفد مہاراشٹر میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا

0
45

رائے گڑھ،// الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے دوسرے ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے لیے انٹرنیشنل الیکشن وزیٹرز پروگرام (آئی ای وی پی) کا انعقاد کیا ہے اور اسی کے تحت ایک غیر ملکی وفد 6 سے 8 مئی تک مہاراشٹر میں رائے گڑھ ضلع میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا۔

رائے گڑھ کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر کشن جاولے نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سات رکنی غیر ملکی وفد خاص طور پر مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرے گا۔ وفد میں محمد منیر الزمان ٹی اور جی ایم شہتاب الدین (بنگلہ دیش)، نورلان عبدیروف اور ایبک زیکان (قازقستان)، سلجا ہلکا پاسیلینا (سری لنکا) اور پرشیلا چیگمبا اور سمباراشے ٹونگائی (زمبابوے) شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی وفد آج علی باغ میں ووٹنگ کے عمل کے ساتھ ساتھ جی ایس ایم کالج میں ووٹنگ کے مواد کی تقسیم کا بھی جائزہ لے گا۔ اس کے ساتھ ہی 15.00 بجے کلکٹر کے دفتر میں کلکٹر اور ضلع الیکشن افسر کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ منگل کو وفد کے ارکان ووٹنگ کے عمل کے بارے میں جاننے کے لیے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا