لازوال ڈیسک
کرگل// وکشت بھارت سنکلپ یاترا آج یہاں کارشا بلاک کے پھے پنچایت میں پہنچی، تاکہ حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کو یقینی بنایا جاسکے۔وہیںتقریب کے دوران آر ڈی اینڈ پی آر ڈی، زراعت، صحت، پی ایچ ای، ہینڈلوم، ایف سی ایس اور سی اے کے بلاک سطح کے افسران کے علاوہ دیگر لائن ڈپارٹمنٹس موجود تھے۔ڈے نوڈل آفیسریونٹن ٹسونگ نے شرکاء کو مختلف مستفیدین پر مبنی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا اور شرکاء کو وی بی ایس وائی کے پیچھے خیالات کے بارے میں روشنی ڈالی۔وہیںتقریب کے دوران نے محکمہ زراعت کے ذریعے نافذ کی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔اورآیوشمان بھارت کے اہل استفادہ کنندگان کی آن لائن رجسٹریشن سمیت صحت کی جامع اسکریننگ کی گئی۔ اس دوارن کل 26 گولڈن کارڈ تقسیم کیے گئے اور 15 مستفیدین کو رجسٹر کیا گیا۔ اس کے علاوہ 21 افراد کی ٹی بی کی اسکریننگ کی گئی اور نمونے جمع کیے گئے۔پروگرام کے دوران محکمہ زراعت نے کسان پی ایم کے تحت استفادہ کنندگان کی کے وائی سی کو سیر کیا اور 18 استفادہ کنندگان کی آدھار سیڈنگ کی۔کیمپ نے ای کے وائی سی سے متعلق تمام مسائل کو کم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی تاکہ مختلف محکموں کی تمام جاری اسکیموں کی مالی ترغیب حاصل کی جا سکے۔ اس کے علاوہ منیر وانی ڈی پی ایم ایل آر ایل ایم ڈسٹرکٹ کرگل نے سرپنچ کے ساتھ مل کر پھے پنچایت میں پہلے سے تشکیل شدہ 4 نمبر ایس ایچ جی میں بینک پاس بکس تقسیم کیے ہیں۔