ڈیی ایل ایل نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول، گول

0
0

گجرال میں کیرئیر پر ایک روزہ کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں// ایمپلائمنٹ انفارمیشن کم ایڈوائزری بیورو، کیرئیر کاؤنسلنگ سیل جموں یونیورسٹی کے شعبہ لائف لانگ لرننگ نے "12ویں کے بعد کیریئرز” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔وہیں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول، گول گجرال میں یہ پروگرام محکمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیون جیوتی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔لائف لانگ لرننگ، جموں یونیورسٹی۔ ڈاکٹر پلوی گپتا، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ انگریزی،جموں یونیورسٹی ریسورس پرسن تھی۔ ڈاکٹر ریوا کھجوریا، کونسلر، ای آئی اے بی، ڈی ایل ایل ، جے یو کوآرڈینیٹڈپروگرام اپنے خطبہ استقبالیہ میں اسکول کی پرنسپل محترمہ ارچنا بخشی نے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔طلبا ء کے لیے ایسے پروگراموں کی ضرورت انہوں نے کیریئر کونسلنگ سیل کے کردار کو سراہا۔وہیںڈاکٹر پلوی گپتا نے اپنی پیشکش میں طلباء کو 12ویں اور گریجویشن کے بعد آرٹس کے مضامین میں کیریئر کے مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کیریئر کے مقبول راستوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ ڈاکٹر ریوا کھجوریا،کونسلر، ای آئی اے بی، ڈی ایل ایل ، جے یو نے طلباء کو کیریئر کونسلنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حوصلہ افزائی کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا