کانگریس جموں و کشمیر میں لوگوں کی بھلائی کیلئے پرعزم: رمن بھلا

0
0

کہا بی جے پی نے جموں و کشمیر کو ایک تجربہ گاہ بنا دیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں//کانگریس ایک ذمہ دار اور تعمیری اپوزیشن ہے، وہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری، معاشی بحران، ترقی کی کمی کے لیے بی جے پی حکومت کی مخالفت کرتی رہے گی اور اس کے (بی جے پی) کے جھوٹے وعدوں اور دھوکہ دہی کو بھی بے نقاب کرے گی،وہیں ان باتوں کا اظہار جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے ہفتہ کے روز باہو حلقہ کے غمزدہ لوگوں سے بات چیت کے دوران کہی۔بھلا نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مودی سرکار کی اختیار کردہ پالیسیوں کی وجہ سے بدترین صورتحال کا سامنا ہے، لیکن کانگریس ایک ذمہ دار اور تعمیری اپوزیشن کے طور پر اس کی مخالفت کرے گی۔ بی جے پی حکومت لوگوں کو دھوکہ دینے اور انہیں ہر لحاظ سے ناکام کرنے کے لیے جوابدہ ہے۔بھلا نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو ایک تجربہ گاہ بنا دیا ہے جہاں وہ اپنے ذاتی سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے وقتاً فوقتاً تجربات کر رہی ہے جبکہ لوگوں کے پاس جو کچھ تھا وہ چھیننے کے بعد ان کے جمہوری حقوق کو ترک کر رہی ہے۔وہیں یہ محسوس کرنے کے بعد کہ وہ 5 اگست 2019 کے بعد وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی اس نے توقع کی تھی، لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے کئی مہمات شروع کی گئیں، حقیقت یہ ہے کہ لوگ اپنی رائے نہیں بدلیں گے اور کبھی نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں یقین دہانیوں کے باوجود ریاستی اور جمہوری حقوق کی بحالی میں تاخیر پر سوال اٹھایا۔بھلا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیلی کانگریس ہی ہے جس نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق لوگوں کی خدمت کی ہے، کیونکہ پارٹی جموں و کشمیر میں لوگوں کی فلاح و بہبود کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ سابقہ ریاست کے ہر طبقے کی خواہشات کا خیال رکھا ہے اور وہ ان کے مفادات کا تحفظ کرتی رہے گی۔ کانگریس آئندہ انتخابات میں جموں و کشمیر میں نمبر ون پارٹی بن جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا