کرگل میں عمارت گرنے سے 12افراد زخمی

0
0

ری نگر،3 اگست(یو این آئی) یونین ٹریٹری لداخ کے کرگل ضلع میں عمارت گرنے سے کم ازکم ایک درجن افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق لداخ کے کباڑی نالہ علاقے میں درمیانی شب عمارت اچانک زمین بوس ہوئی جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے کے نیچے پھنس کر رہ گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کرگل کے ضلعی ترقیاتی کمشنر شری کانت بالا صاحب سیوس نے کہاکہ سنیچر اعلیٰ الصبح کرگل کے کباڑی نالہ علاقے میں ایک عمارت اچانک زمین بوس ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔
ان کے مطابق ڈرائیور سمیت پانچ افراد کو ملبے سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی مجسٹرئیل تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے جبکہ علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا